منور ظریف جیسا اداکار کبھی پیدا نہیں ہوگا،غفار لہری
لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹارو ون میں شواداکار غفار لہری نے شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے بارے میں اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ منور ظریف جیسا اداکار نہ کسی ماں نے جنا ہے اور نہ ہی جنے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ منورظریف وہ واحد اداکار تھے جو ہرفن مولا اور اپنی اداکاری میں یکتاتھے انہوں نے فلموں میں ہر طرح کا کردار اداکیا ہے اگر وہ کسی فلم میں لڑکی بنے ہیں تو پتہ ہی نہیں چلنے دیاکہ لڑکی ہے یا لڑکا اگر کسی بوڑھی عورت کا کریکٹر کیا تو ڈوب کر کیا اور ان کی یہی خوبی انہیں شہنشاہ ظرافت بنا گئی ہے۔غفار لہری نے مزیدکہاکہ ان کی وفات کے بعد ان کا خلا ابھی تک پر نہیں ہوسکا۔
بہت سارے اداکاروں نے ان جیسی اداکاری کرنی چاہی مگر کامیاب نہیں ہوسکے ان کے بارے میں اتنا ہی کہنا پڑتا ہے تجھ سا کہاں سے لائیں۔