میں اپنے اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی :ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ سالوں میں نہیں مجھے دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے ‘اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی اور اپنے پرستاروں کو ہر بار کچھ نیا کر کے دکھانے کی کوشش کر ونگی ‘اگر میعاری فلموں میں لوگوں کو سامنے لایا جائے توفلم انڈسڑی کو بہت جلد بحال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اب تک سٹیج پر جتناکام کیا ہے اس میں ہمیشہ کچھ منفر د کیا ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین میری پرفار منس کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
ہما ء علی نے کہا میں چور دروازے سے نہیں محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں یہی وجہ ہے کہ کہ سالوں میں نہیں دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے۔