پاکستانی لوگ کھلے دل کے ہیں بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے،رفیق حسین
لاہور(فلم رپورٹر)نامور غزل گائیک اور موسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہ بھارت جا کروہاں گلوکاری کر نا بھی پاکستان کی جیت ہوتی ہے پاکستانی لوگ کھلے دل کے ہیں مگر بھارت میں لوگوں کا رویہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ رفیق حسین نے کہا کہ شوبز فنکاروں کو پوری دنیا میں کام کر نے کا حق ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور عزت ہے۔
جس کے لئے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں اور پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔