تاریخی عمارتوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے محفل موسیقی
لاہور(فلم رپورٹر) ہیر ٹیج سوسائٹی اندرون شہر کے زیر اہتمام تاریخی عمارتوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد،محفل میں اندرون شہر کے بڑے موسیقار گھروں کے بچوں اور سینئرز کی پرفارم نس اس موقع پر نیلو فر مہدی،محسن فراز،صالیحہ حسین،ڈاکٹر صغریٰ صدف،ماڈل اقراء علی ،ناصر شاہ ،راحت نون سمیت ادب و ثقافت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔محفل موسیقی کا انعقاد حویلی واجد شاہ بھاٹی گیٹ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر نیلوفر مہدی نے کہا اندرون شہر کی تاریخی عمارتیں لاہور شہر کی عالمی سطح پر پہچان ہیں ان کی حفاظت اور تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔یہاں گلیوں میں گندگی کے ڈھیر اور لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے اہم مسئلہ بن چکی ہیں حکومت اس کو سنجیدگی سے لے اور تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔