اے سی میلان ٹیم کے سٹاف کولے جانیوالی منی بس حملے کے بعدتباہ ہوگئی

اے سی میلان ٹیم کے سٹاف کولے جانیوالی منی بس حملے کے بعدتباہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (آن لائن)اٹلی کے شہر ٹیورن میں اے سی میلان ٹیم کے سٹاف کولے جانے والی منی بس حملے کے بعدتباہ ہوگئی ہے ، گزشتہ رات سیری اے کاچیمپئنزجیوونٹس کے خلاف گیم ہوناتھا،یہ بات گزشتہ روزرپورٹس میں بتائی گئی۔ایک کھڑکی اس وقت ٹوٹ گئی جب چارافرادنے لوہے کی سلاخ اس پرماری جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جیوونٹس الٹراکے مداح تھے جوسفیداورسیاہ رنگ کے رومال پہنے ہوئے تھے اوراپنے چہروں کوڈھانپاہواتھا۔
بس کوکارسوسیریاکی ٹریفک میں روکاگیا،جوایلیان سٹیڈیم سے زیادہ دورنہیں ،رپورٹس کے مطابق ٹوٹھی پھوٹی کھڑکی کے علاوہ کوئی زخم نہیں ہوا،تاہم پولیس اس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔