وارنرکی بیوی نے خود کو بال ٹمپرنگ کی وجہ قراردیدیا
سڈنی (آئی این پی)آسٹریلوی ٹیم کے حالیہ دورہ جنوبی افریقہ کے تیسرے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں رونما ہونے والے بال ٹمپرنگ کے واقعے نے آسٹریلیا میں بھونچال پیدا کررکھاہے جہاں سے جذبات وآنسو سے بھری پریس کانفرنسز کے سلسلے کے بعد نئے نئے انکشاف سامنے آرہے ہیں۔ڈیوڈوارنر نے بیوی کینڈی نے انکشاف کیاہے کہ ڈیوڈوارنر کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ وہ خود کو سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے شوہر بلکہ پوری کرکٹ آسٹریلیا تنقیدکی زد میں آئی۔انہوں نے دعوی کیاہے کہ حالیہ سیریزکے دوران جنوبی افریقی فینز نے نیوزی لینڈکے رگبی اسٹار سونی بل ولیمز فیسکو کے ماسک پر انہیں چھیڑاتھا جس پر ڈیوڈوارنر کافی طیش میں آگئے تھے۔جس کے بعد ان کا رویہ بدلتا چلا گیاہے۔واضح رہے کہ 2007 میں کینڈی کے کیوی رگبی اسٹارکے ساتھ تعلقات تھے تاہم وہ اس وقت ڈیوڈوارنر سے نہیں ملی تھیں۔
جنوبی افریقی شائقین نے رگبی اسٹارسونی بل ولیمز فیسکو کے ماسک پہن کر کینڈی وارنرکو چھیڑا تھا۔جس پر ڈیوڈ وارنر کافی طیش میں آئے تاہم آسٹریلوی سینٹرل کنٹریکٹ کے سبب کسی شائق سے الجھنے سے گریز کیا۔