عرفان پٹھان اب ڈومیسٹک سیزن میں کشمیر کیلئے کھیلیں گے

عرفان پٹھان اب ڈومیسٹک سیزن میں کشمیر کیلئے کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کیلئے اپنی ریاستی بھارتی ٹیم برودا کو چھوڑدیاہے۔عرفان پٹھان نے 2018/19 کے ڈومیسٹک سیزن کیلئے برودا کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنا کیریئر بروداکی جانب سے ہی شروع کیاتھا جنہیں2017/18 کی رانجی ٹرافی کے پہلے دو راؤنڈز کے بعد نہ صرف بروداٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیاتھا بلکہ انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیاگیاتھا۔