کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا جا سکتا،طارق غوری

کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا جا سکتا،طارق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام قابض افواج کی جانب سے وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف اور کشمیری نہتے عوام پر آئے دن فائرنگ اور بلا جواز گرفتاریوں پر غورو خوض کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے ظلم و جبر کے منفی ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر رکھا ہے ،اسی سلسلہ میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے امر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج اور سیکورٹی فورسز کی بلا جواز فائرنگ سے کئی کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو شہید کیا گیا ہے ۔انشاء اللہ ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ختم ہوگی آخر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں آتش زدگی کے واقعہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں YFKکے ضلعی کنوینئرز اور یونین کونسل کے صدور نے شرکتکی۔جن میں قابل ذکر شیخ منیب ظفر ،پیر معین احمد ،عبدلمصظفی چشتی ،نور صمند بھٹی اور ڈاکٹر رابعہ خان نے شرکت کی۔