کاہنہ ،یوسی 252 کا اجلاس ، نئی حلقہ بندیوں کیخلاف قرار داد منظور

کاہنہ ،یوسی 252 کا اجلاس ، نئی حلقہ بندیوں کیخلاف قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ ،یوسی 252 کی کابینہ کاہنگامی اجلاس ۔ نئی حلقہ بندیوں کیخلاف قرار داد منظور،یوسی 252کو تحصیل ماڈل ٹاون میں شامل کرنے کامطالبہ۔چیئرمین ملک خالد فاروق کھوکھرکی زیرصدارت اجلاس میں جنرل کونسلرز عبدالحمید گجر،محمد اشفاق،محمد عاصم،جمیل احمد میؤ,محمد نثار , عطاء محمد کھوکھر, طالب مسیح,منور حسین بھٹی, مسرت جہانگیر نے شرکت کی۔اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کیخلاف قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی اورمطالبہ کیاگیاکہ یوسی 252 کو رائیونڈ تحصیل پی پی 173 کی بجائے ماڈل ٹاون تحصیل پی پی 169 میں یا پی پی 164 میں شامل کیا جائے۔یادرہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے قبل یوسی 252ماڈل ٹاؤن میں شامل تھی ۔