الخدمت خواتین ونگ کے تحت 860 بچوں میں ایجوکیشن کٹس تقسیم
لاہور (پ ر)بچوں کے مستقبل میں ہی ہمارا اور پاکستان کا مستقبل ہے ۔صحت مند اور توانا ذہن ہی ملک کو آگے بڑھا سکتے ہیں اس لئے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیءں۔ اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے سوسائٹی فار ایجوکشن ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے 860 بچوں میں ایجوکیشن کٹس اور انعامات کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم کی انچارج اسماء مظہر بھی موجود تھیں۔ صبا ثاقب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم ، صحت ، روزگار اور جہیز کی فراہمی سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے غریب بہن بھائیوں کی خدمت کر رہا ہے ۔