شرقپور خورد یوسی 34کا مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹریفک جام معمول

شرقپور خورد یوسی 34کا مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹریفک جام معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی سے ) کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپور خورد یوسی 34کا مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار اتوار کو بازار میں باراتیوں کی بسیں اور دولہے کی کاریں گھنٹوں پھنسی رہیں ۔تفصیل کے مطابق شرقپور خورد مین بازار کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوگئی روزانہ اس بازار میں ٹریفک جام رہنے سے پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے طلباء کو سکولوں کالجوں سے اکثر تاخیر ہوجاتی ہے سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس جی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ،گزشتہ روزباراتیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے باراتیں اپنے اپنے مقامات پر تاخیر سے پہنچی ۔علاقہ کی سماجی فلاحی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اورڈی سی شیخو پورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقپور خورد کے مین بازار کی سڑک کو جلد از جلد بنایا جائے ۔