37واں سالانہ تحفظ ختم نبوت کورس 21اپریل کو چناب نگر میں شروع ہوگا
لاہور(نمائندہ پاکستان)بائیس روزہ 37 واں سالانہ تحفظ ختم نبوت کورس 21 اپریل سے چناب نگر میں منعقد ہوگا۔کورس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،،لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری علیم الدین شاکر ناظم تبلیغ لاہور مولانا قاری عبدالعزیز،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے ضلع لاہور کے مختلف مدارس جامعہ مدنیہ جدید ،جامعہ محمدیہ کاہنہ ،معہدالترمذی،جامعہ اسلامیہ فریدیہ ،مدرسہ نصرۃ الحق،جامعۃ الازہر،دارالعلوم حمیدیہ ،جامعہ سراج العلوم ،امدادالعلوم،مدرسہ عبداللہ بن مسعود سمیت لاہور کے کئی مدارس کا دورہ کیا اورمہتممین، اساتذہ اور طلباء کوکورس کی دعوت دی ۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جسمیں ملک بھر سے ماہرین فن اور نامور علماء کرام لیکچرز دے کر طلباء کو دلائل سے مسلح کرتے ہیں اور قادیانیوں کے شکوک و شبہات کے جوابات کی بھرپور انداز میں تیاری کروائی جاتی ہے تمام طلباء اس کورس میں ضرور شرکت کر کے قادیانیوں کے دجل و فریب سے آگاہی حاصل کریں ۔علماء نے کہا کہ ہردور میں عاشقان رسول نے عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ اور ملک کے اسلامی تشخص کا دفاع کیااور اپنا سب کچھ قربان کر کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت کوئی مذہبی فرقہ نہیں بلکہ انگریز سامراج نے جہاد کی تنسیخ اور مسلمانوں میں تفریق کیلئے اس کا بیج بویا ،اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے اور وہ اسی کی تکمیل کیلئے کام کررہے ہیں ۔
ختم نبوت