مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،سردار عادل عمر

مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،سردار عادل عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین) مسلم لیگ (ن) مرکزی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،نوازشریف اور شہباز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ان خیالات کا اظہار سردار عادل عمر نے مانگا منڈی میں اپنے موکل فارم پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور مانگا منڈی کی تاجر برداری کے ساتھ آئندہ الیکشن 2018کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہامیاں برداران دن رات ملک کی بہتری اور سالمیت کیلئے کام کر رہے ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی پاکستان کے20کروڑ عوام کے مسائل حل کریں گے اور مشکلات سے نکالیں گے میاں برادران نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں اور عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ الیکشن 2018میں عوام ووٹ دیکر مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو بھاری اکثریث سے کامیاب کروائیں گے اور وزیر اعظم بھی مسلم لیگ (ن)کا ہی بنے گا ۔مسلم لیگ (ن)کے کارکن اور تاجر میاں نواز شریف کے شیدائی بن چکے ہیں سردار عادل عمر نے مزید کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کوعوام الیکشن سے قبل مسترد کر چکے ہیں۔
عادل عمر