جناح ہسپتال کے قرب و جوار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے،سہیل ثقلین

جناح ہسپتال کے قرب و جوار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے،سہیل ثقلین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہاہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے تعاون سے ہسپتال کے مین گیٹ پر موجود تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے اور ہسپتال کے باہر لگے ہوئے عارضی دستر خوانوں کو بھی اٹھا دیا گیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف پہلے بھی کارروائی کی جاتی ہے تاہم کچھ عرصہ کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم ہوجاتی ہیں ۔ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھاکہ ہسپتال انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھتی ہے اور تجاوزات قائم کرنے والو ں کے خلاف وقتا فوقتا کارروائی جاری رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے مین گیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے سے ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیاہے اور شعبہ ہارٹی کلچر نے پودے او رگملے بھی سجا دیئے ہیں ۔