آصف علی زرداری اور عمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں،زمرد یاسمین
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور عمران خان جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ ہیں ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی غیر جمہوری سیاسی جماعتیں ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے ۔الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دےئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں ۔ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھیل کھیلنے والے عوام پر رحم کریں ۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے
زمرد یاسمین