جمعیت علماء اسلام لاہور کا اجلاس،مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

جمعیت علماء اسلام لاہور کا اجلاس،مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس اتوار کے روز مولانا علیم الدین شاکر کی صدارت میں جامع مسجد کبریٰ سمن آباد میں ہوا، اجلاس میں مہمان خصوصی جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی تھے، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین کے مطابق اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا مسلم ممالک کے حکمران فلسطین ، شام اور دیگر مقامات پر مسلمانوں پر طاغوت کی طرف سے کی جانے والی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں، اجلاس میںآئندہ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور لاہور میں جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرنے کی ہدایات دی گئیں،اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ 10اپریل کو اکوڑہ خٹک میں ہونے والے مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والے ممکنہ فیصلوں پر جے یو آئی لاہور مکمل عمل درآمد کریگی،اجلاس میں ملک کی مخدوش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کوئی بھی حکومت جمہوریت سے ماوریٰ پاکستان کے حالات کو سنبھالا نہیں دے سکتی،اور جمعیت علماء اسلام س پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،اجلاس میں مولانا سمیع الحق کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اجلاس میں مولانا عاصم مخدوم، مولانا مخدوم منظور احمد، خالد ٹیپو،طیب منیر،قاری واحد بخش،حافظ حیب الرحمن قاری قدرت اللہ عارف سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
جے یو پی