حکومت بسوں ،ٹرینوں کے بجائے بجلی کے منصوبے بنائے،نرگس فیض
لاہور(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئر مین سینٹ کے متعلق بیان ان کی پست سوچ کا آئینہ دار ہے ، شریف خاندان کے ہر منصوبے میں اربوں روپے کمیشن اور کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔بڑے بڑ ے اعلان کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ۔ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ پنجاب حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اورنج لائن بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرے ۔