نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،لیاقت بلوچ

نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی پاکستان اورمتحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جے آئی یوتھ کے جیوے پاکستان کرکٹ میلہ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کے موقع پر گراؤنڈ میں شائقین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہے ۔ ریاستی نظام پر قابض کرپٹ اور بگڑے ہوئے مقتدر طبقہ نے نوجوانوں کو انتشار ، اضطراب اور مشکلات کاشکار کردیاہے ۔ نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان پائیدار ہوسکتاہے ۔ جماعت اسلامی ،متحدہ مجلس عمل کی قیادت سے مل کر نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ جے آئی یوتھ نے لاہور میں 300 کرکٹ ٹیموں کا ٹورنامنٹ منعقد کر کے ہزاروں نوجوانوں کو متحرک کیاہے ۔ 8 اپریل کو لاہور میں نوجوانوں کا تاریخی یوتھ کنونشن ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت ا ور انتخابات کو اقتدار، مفادات اور کرپشن کا کھیل بنادیا گیاہے ۔ نوجوان بیدار ہوں ، اسٹیٹس کو توڑ دیں اور سیاسی اقتدار پر مسلط ظلم کا نظام بدل دیں جس میں مقتدر افراد کے کاروبار ، بچے ، جائیدادیں ، علاج ، عیدیں ، خوشیاں ، یورپ اور امریکہ میں ہوتی ہیں لیکن اقتدار اور کرپشن کے لیے عوام کا کندھا استعمال کرتے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل سیاست ، ریاست اور اقتدار کی قدریں بدلے گی ۔ اس موقع پر ذکر اللہ مجاہد ، احمد سلمان بلوچ ، شاہد نوید ملک ، صہیب شریف ، عبدالرشید مرزا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
ٹورنامنٹ