مصری شاہ: ناراض بیوی نے شوہر کے نہ منانے پر خودکشی کر لی

مصری شاہ: ناراض بیوی نے شوہر کے نہ منانے پر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)مصری شاہ کے علاقہ پریم نگر میں 30سالہ خاتون نے گھریلو لڑائی جھگڑے اور شوہر کے چھوڑ جانے سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی، پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق مصری شاہ پریم نگر کی رہائشی خاتون سونیا کی شادی چھ ماہ قبل عثمان نامی شخص سے ہوئی تھی، گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث سونیا میکے آگئی لیکن عثمان کی طرف سے واپس نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، آگ سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی اور تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -