تین ماہ کے دوران تجاوزات اور بھکاریوں کیخلاف 716مقدمات رجسٹرڈ ہوئے
لاہور(خبرنگار)سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ تین ماہ کے دوران تجاوزات اور بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 716مقدمات رجسٹرڈ کروائے۔ جبکہ 210ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو آخری وارننگ دی۔ سٹی ٹریفک پولیس کے سربراہ رائے اعجاز احمد کے مطابق شہر میں سڑکوں پر قائم تجاوزات پر 250مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ 210دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو آخری وارننگ دی گئی ہے۔ اسی طرح جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور اپر مال روڈ سمیت شہر کی 32شاہراؤں اور سڑکوں پر بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور اس میں 466بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔