دھوپ سڑی: سٹور مالک کی20سالہ دکاندار سے بد اخلاقی کی کوشش
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کاچھا روڈ پر سٹور مالک کی نوجوان دوکاندار سے مبینہ بد اخلاقی کی کوشش اہل علاقہ کی مداخلت نے ناکام بنا دی ۔ مقدمہ درج کر لیا ۔ بیس سالہ دوکاندار عثمان نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ وہ اپنی دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ اسکے قریبی سٹور مالک احسن پٹھان نے اسے اپنے سٹور میں بلایا اور سامان دیکھانے کے بہانے عقبی حصہ میں لے جا کر اس سے مبینہ طور پر بد اخلاقی کی کوشش کی جو محلہ دارو ں نے ناکام بنا دی ۔ مقامی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ احسن پٹھان کیمطابق اس نے عثمان سے بداخلاقی کرنے کی کوشش نہیں کہ بلکہ اس سے قرض کے پیسے واپس مانگے تھے جس پراس نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا۔