ننکانہ ، امتحان میں نمبر کم آنے پر والدین کی ڈانٹ طالبہ دم توڑ گئی
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں نمبر کم آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے ایک طالبہ دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بالیلا ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد اشرف کی بیٹی جو کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی گزشتہ روز جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں نمبر کم آنے پر والدین نے اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر طالبہ نے ذہنی ٹینشن لے لی اور اس کی طبیعت بگڑگئی طالبہ کو الٹیاں آنے کے باعث گھر والے اسے لے کر فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچے مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ، جواں سالہ بیٹی کی نعش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ والدہ کو بار بار غشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے اس موقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دھولر والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
طالبہ دم توڑ گئی