گڑھی شاہو، موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے ٹکرا کر جاں بحق

گڑھی شاہو، موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے ٹکرا کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) گڑھی شاہو کے علاقہ میں فلائی اوور سے موٹر سائیکل ٹکرانے پر گر کر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ کا رہائشی 25 سالہ وقاص متحدہ عرب امارات سے چھٹیاں گزارنے کے لئے پاکستان آیا ہوا تھا گزشتہ رات کسی کام کے سلسلہ میں شادمان سے واپس گھر جا رہا تھا کہ گڑھی شاہو فلائی اوور پر اس کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل سے گرنے پر نوجوان وقاص سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے رات گئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -