قصور، ملزم شراب سمیت پکڑا گیا
قصور(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بیرون پکا قلعہ میں ایک چھاپے کے دوران دو مسیح افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن وحید عارف کو اطلاع ملی کہ پکا قلعہ میں شراب سپلائی ہوتی ہے جس کی روک تھام کے لیے انہوں نے چھاپہ مار کر چاند مسیح اور شفیق مسیح کو 100 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔