تھانہ فیکٹری ایریا : میاں غلام فرید نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے نئے چارج سنبھالنے والے ایس ۔ایچ۔او میاں غلام فرید نے جرائم پر قابو پانے کے لیے لا ئحہ عمل تیار کر لیا اور اور ٹیمیں تشکیل بھی دینا شروع کرد ی ہیں میاں غلام فرید نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ علاقہ میں امن و سکون اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں ۔