وحدت کالونی: نو عمر پتنگ باز اور 4جواری گرفتار،مقدمات درج
لاہور(خبرنگار)ایس ایچ او وحدت کالونی محمد فرقان نے چار قمار بازوں اور ایک پتنگ بازکو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق محمد عرفان ، عاصم اور عدنان سمیت افتخار کو چوک عاشق آباد سے جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ محمد عمر نامی لڑکے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔