مغلپورہ، ہڈیارہ کے علاقوں میں پتنگ بازی‘ 5ملزم گرفتار
لاہور(خبرنگار)مغل پورہ کے علاقہ میں چھٹی والے دن سخت پا بندی کے با وجود پتنگ بازی کا سلسلہ جا ری رہا پو لیس کسی بھی پتنگ باز کو گر فتار نہ کر سکی،ہڈیارہ کے علاقہ سے 5گرفتار،بتا یا گیا ہے کہ تھا نہ مغل پو رہ کے علاقہ میں حکو مت کی طرف سے لگائی جا نے والی پتنگ بازی پر ہلاکتوں کے بعد سخت پابندی لگا ئی گئی تھی اس کے با وجود سارہ دن اتوار والے دن مغل پورہ فتح گڑھ ولی پارک رشید پوروغیراہ کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا پو لیس کسی بھی پتنگ با ز کے خلاف مقدمہ درج نہ کر سکی ۔ہڈیارہ پولیس نے کاروائی کر کے گوہنڈ گاؤں سے 5پتنگ باز گرفتارکرلیے ہیں اورپتنگ بازوں کے قبضہ سے 150 پتنگیں کیمیکل ڈور کی 5چرخیاں برآمد کرلی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ پتنگ باز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔