لبرٹی چوک میں گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی ،طبی امداد کے بعد پولیس کے حوالے
لاہور(خبرنگار) ایم ایم عالم روڈ سے آنے والی گاڑی برق رفتاری کے باعث لبرٹی چوک پر الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہااور معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ڈرائیور کوذیشان انور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔