حمید ہارون اے پی این ایس کے صدر، سرمد علی جنرل سیکرٹری منتخب

حمید ہارون اے پی این ایس کے صدر، سرمد علی جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( سٹاف رپورٹر )آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 31مارچ2018ء کو جناب سرمد علی کی صدارت میں اے پی این ایس ہاؤس کر ا چی میں منعقد ہوا۔جس میں سال 2018-19ء کیلئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔مجلس عاملہ نے جنا ب حمید ہارون (روزنامہ ڈان کراچی) کو صدر،محترم قاضی اسد عا بد ( روزنامہ عبرت) کو سینئر نائب صدر،جناب مہتاب خان(روزنامہ اوصاف اسلام آباد) کو نائب صدر، جناب سرمد علی (روزنامہ جنگ کراچی) کو سیکرٹری جنرل ،جناب بلال محمود(روزنامہ نوائے وقت لاہور) کو جوائنٹ سیکرٹری اور وسیم احمد( روزنامہ عوام کوئٹہ) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل باڈی نے جناب سجاد بخاری کوچیف الیکشن کمشنر، جناب ناصر داد بلوچ اور جناب جاوید احمد پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا ۔ ا لیکشن کمیشن نے سال 2018-19 ؁ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے اور مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: روز نا مہ اوصاف، اسلام آبا د اور روزنامہ صحافت، اسلام آبادنیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختونخواء) نشست: ہفت روزہ عزم لاہور،نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد ( سند ھ /بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآبادنیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست : ماہنامہ کرکٹر،کراچی،الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منعقدہ انتخابات میں مندرجہ ذ یل اراکین کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے منتخب کیا گیا :کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ ایکسپریس اور رو ز نامہ جسارت کراچی۔لاہور روزنامہ نشستیں: روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ ، روزنامہ دن، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارت،بلوچستان روز نا مہ نشستیں: روزنامہ عوام،کوئٹہ اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ۔پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد۔جرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی ، ماہنامہ نیا رخ، کراچی، ہفت روزہ نکھار اسلام آباد او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی،خیبر پختون خواہ روزنامہ نشستیں: روزنامہ مشرق او ر روزنامہ وحدت۔سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآباد،جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آباد۔جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) : روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور،مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر ماہنامہ دستک،کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔جنرل کونسل نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی صاحبزادی کو آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔نومنتخب مجلس عاملہ نے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے پر خراج تحسین پیش کیااجلاس نے سال گزشتہ کے عہدیداران کی رکن مطبوعات کے مسائل حل کرنے کی انتہک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء پرنسپل انفارمیشن افسر (پی آئی او)محمدسلیم نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی ہے۔ پی آئی او نے اے پی این ایس کا صدر منتخب ہونے پر حمید ہارون اور سینئر نائب صدر قاضی اسد عابد، سیکرٹری جنرل سرمد علی اور نائب صدر مہتاب خان کے نام مبارکباد کے پیغام میں اس توقع کا اظہار کیا تمام عہدیداران اپنی اعلیٰ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اخبارات کی ترقی و ترویج اور مسائل کے حل کے حوالہ سے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے بلکہ حکومت اور پرنٹ میڈیا کے مابین اعتماد سازی اور تعلقات کار کو مزید وسعت اور تقویت ملے گی۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کومیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ پی آئی او نے مزید کہا کہ وہ بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ پرنٹ میڈیا اور ذمہ دارانہ صحافت کا پھلنا پھولنا اور ترقی کرنا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے تمام عہدیداروں کی اپنی ٹرم میں بھر پور کامیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔پی آئی او محمدسلیم نے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر نومنتخب اراکین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اے پی این ایس

مزید :

صفحہ آخر -