سوات آپریشن پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کیا، مولابخش چانڈیو

سوات آپریشن پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کیا، مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ،لاہور( این این آئی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ نواز شریف سوات آپریشن کے مخالف اور طالبان کے بیانیے کے حامی تھے،سوات آپریشن کے خلاف نواز شریف کے جلسے اور تقاریر تاریخ کے رکارڈ پر موجود ہیں،نواز شریف سوات آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے طالبان کو اپنے لوگ کہتے تھے،پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن پارلیمنٹ کی منظوری سے شروع کیا، آج نواز کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف کی تقریر پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی تقریر سابق وزیراعظم پاکستان سے زیادہ وزیراعلی پنجاب کی تقریر تھی،وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، پنجاب کا نہیں لیکن نواز شریف نے خود کو پنجاب تک محدود رکھاہے ۔ آج ہی باپ بیٹی نے سوات میں کھڑے ہو کر لوگوں کو عدلیہ کے خلاف اکسایہ ہے،نواز شریف اداروں کے ساتھ تصادم کر کے ملک سے اپنی نااہلی کا بدلہ لینا چاہ رہا ہے۔
مولا بخش

مزید :

صفحہ آخر -