پاک چین دوستی دنیا کیلئے مثال ،چودھری شجاعت پرویزالٰہی کاسفیر کو ظہرانہ

پاک چین دوستی دنیا کیلئے مثال ،چودھری شجاعت پرویزالٰہی کاسفیر کو ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چینی سفیر مسٹر جنگ یاؤ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی باعث فخر ہے، چین نے پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گرا نقدر خدمات انجام دیں ہم چین کے ممنون ہیں، ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستانی عوام کا ساتھ دیا اور پاک چین دوستی دنیا بھر کیلئے مثال بن گئی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا چین کو پاکستانی عوام کا مفاد بہت عزیز ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام استفادہ کریں گے جبکہ پاکستان اور چین کے سٹریٹجک تعلقات خطے کے لوگوں کے مفاد میں ہیں۔ ظہرانہ میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہالینڈ، ترکی، بھارت، سپین، بحرین، ایران، انڈونیشیا، آذربائیجان، قازقستان، لیٹویا، پولینڈ، جمہوریہ چیک، نیپال بھی شامل ہیں۔
شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -