ایسٹر تہوار،وزارت داخلہ کا مسیحی برادری کیلئے آج تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت داخلہ نے آج2 اپریل بروز پیر کو مسیحی برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے وزرات داخلہ کی جانب سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ بچے مذہبی گیت گائیں گے۔ادھر حکومت نے مسیحی برادری کے افراد کیلئے ایسٹر کے اگلے روز پیر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔مسیحی عقیدے کی رو سے حضرت عیسیٰ کو گڈ فرائیڈے کے روز مصلوب کیا گیا تھا اور اس کے تیسرے روز یعنی ایسٹر سنڈے کے دن یروشلم میں ان کی قبر سے دوبارہ زندہ اٹھنے کا معجزہ رونما ہوا تھا۔اسی مناسبت سے عیسائی عقیدے کے پیروکاروں کے لئے ایسٹر بھی کرسمس کی طرح انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے۔
تعطیل اعلان