فیصل آباد، پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم متعدد کارکن پی پی میں شا مل

فیصل آباد، پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم متعدد کارکن پی پی میں شا مل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی فیصل آباد ممبر شپ کیمپوں میں خا طر خواہ نتائج حاصل کر نے میں ناکام شہر بھر کے مختلف جگہوں پر لگا ئے گئے ممبرشپ کیمپوں میں صرف چند سو افراد نے ممبر شپ حاصل کی متعدد پرا نے کارکن پی پی پی میں دوبارہ شا مل ہو گئے الیکشن سے پہلے ضلعی قیادت تبدیل کیے جا نے کا قوی امکان تفصیل کے مطا بق پی ٹی آئی سے ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد میں مختلف جگہوں پر لگا ئے جا نے والے ممبر شپ کیمپوں میں صرف چند سو افراد نے ممبر شپ حاصل کی بیشتر افراد کو پتہہی نہیں تھا کہ فارم کس لیے بھرے جا رہے ہیں ذرائع کے مطا بق فیصل آباد کے متعدد کار کن پی پی پی میں واپس شمو لیت اختیار کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے چیئر مین اس نا کامی پر پریشان ہیں فیصل آباد کے سینئر رہنما ؤں کی سر زنش بھی ہو ئی ذرائع نے بتا یا کہ الیکشن سے پہلے فیصل آباد کی ضلعی قیادت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔
پی ٹی آئی تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -