الیکشن کمیشن میں ابرار تنولی اور ارشد وہرا کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ابرار حسین تنولی اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت (آج)پیر کوہو گی۔تفصیلات کے مطابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ابرار حسین تنولی اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت (آج)پیر کو الیکشن کمیشن میں ہو گی ،ابرار حسین تنولی کے خلاف درخواست قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے دائر کر رکھی ہے جبکہ ارشد وہرا کے خلاف درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے دائر کر رکھی ہے ،الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر ے گا۔