سازشیں ناکام بنا دینگے ، نگران حکومت صرف آئینی طریقے سے قائم ہو گی : ایاز صادق
لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران حکومت صرف آئینی طر یقے سے قائم ہوگی سازشیں کر نیوالوں کا ناکام بنا دیں گے ‘پار لیمنٹ کے فیصلے پار لیمنٹ میں ہی ہونے چاہیے سب اپنا اپنا کام کریں گے تو جمہوریت اور ملک مضبوط ہوگا ‘نوازشر یف کو مائنس کر نیوالے اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے قوم آج بھی نوازشریف اور (ن) لیگ کیساتھ ہے ہم نے قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے جائے اور وہ چور دروازے سے اقتدار میں آجائے مگر ہم جمہوریت اور عوامی طاقت سے ایسے لوگوں کا ناکام بنا دیں گے اور ملک میں عام انتخابات اپنے وقت ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سالوں نہیں بلکہ د وماہ کیلئے ہوگی اور اسکے بعد ملک میں جو بھی عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکر آئیگا وہ حکومت کر یں گے عوام (ن) لیگ کیساتھ ہیں اس لیے ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی مقبولیت کم کرنیوالے دیکھ چکے ہیں کہ نوازشر یف پاکستان کی سیاست کی ایک حقیقت ہے انکو دنیا کی کوئی طاقت مائنس نہیں کر سکتی ۔
ایاز صادق