جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل
جنوبی وزیرستان( این این آئی )جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر تمام افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ۔فاٹا کے ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق 71ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں جنہیں ضروریات زندگی کے علاوہ چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔کرم اور اورکزئی ایجنسیوں کے تمام بے گھر افراد بھی گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔