ماننا پڑے گا شریف خاندان بڑا فنکار اور غضب کا اداکار ہے، نیر بخاری

ماننا پڑے گا شریف خاندان بڑا فنکار اور غضب کا اداکار ہے، نیر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ شریف خاندان بڑا فنکار اور غضب کا اداکار ہے مگر فنکاری اور اداکاری سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ سوات سے قومی پرچم اتارنے والوں کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے چیلنج کیا تھا اور پھر صدر آصف علی زرداری نے سوات سے شدت پسندوں کو بھگا کر وہاں قومی پرچم سربلند کیا تھا۔ مریم نواز کو پتہ ہی نہیں جب سوات میں دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ہو رہا تھا تو نواز شریف ان شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو بھائی کہہ کر ان سے ہمدردی کر رہے تھے۔ سوات آپریشن کے بعد لاکھوں شہریوں کو دوبارہ اپنے گھروں میں باعزت واپس لانے والا آصف علی زرداری ہی تھا۔ نواز خاندان کا یہ منافقانہ طرز عمل ہے یا بھولا پن کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ہم نے ڈیل نہیں کی مگر ان کے پاس اس سوال کا جواب کیا ہے کہ ماضی میں بھی مال و دولت اور خادمین کے ساتھ دس سال تک واپس نہ آنے کا معاہدہ کرکے گئے تھے۔ نیر بخاری نے کہا کہ عوام شریف خاندان کی چالاکیوں کو سمجھ گئے ہیں۔
نیر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -