مشرف کو تیسری سیاسی قوت کاسربراہ بناناچاہتے ہیں ، پاکستانی عوامی اتحاد

مشرف کو تیسری سیاسی قوت کاسربراہ بناناچاہتے ہیں ، پاکستانی عوامی اتحاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاکستان عوامی اتحاد نے کہاہے کہ پرویز مشرف کو تیسری سیاسی قوت کاسربراہ بناناچاہتے ہیں ،اگلے چار سے چھ ہفتے میں پرویز مشرف ملک واپس آ جائیں گے،وطن واپسی پر نظر بندی یا گھر میں محصور کرنے کی بجائے آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ وہ سیاسی جماعت کی سربراہی کے ساتھ الیکشن لڑ سکیں،سابق وزیر اعظم جھوٹ کی سیاست ختم کریں ۔ان خیالات کااظہار ڈاکٹر محمد امجدنے ریاض فتیانہ، اقبال ڈاراورعلامہ زبیر احمد ظہیرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو قومی لیڈر چاہیے لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی یہ کردار ادا نہیں کر رہا ،سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے اور کردارکشی میں مصروف ہیں ،قوم کو تقسیم کیاجارہاہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انکے اتحاد میں ملک بھر کی چھوٹی بڑی 23جماعتیں شامل ہیں ،آئندہ انتخابات کیلئے رابطہ مہم تیز کریں گے اورسیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
عوامی اتحاد

مزید :

صفحہ آخر -