نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے میں دو روز باقی
اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کے لئے دو روز باقی رہ گئے ، اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 3اپریل ہے جبکہ تاحال 375اعتراضات ہی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پرسب سے زیادہ اعتراضات پنجاب اور اور اسلام آبا د سے جمع کرائے گئے ہیں جن کی تعداد186ہے ، جبکہ سندھ سے 112اعتراضات جمع کرائے جا سکے ،بلوچستان سے 30اور خیبر پختونخوا اور فاٹا سے47اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں۔نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے پاس اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 3اپریل ہے ۔
اعتراضات جمع