صہیونی فوج کی کارروائیاں جاری ، مزید 55زخمی ، شہید فلسطینیوں کی تدفین ، اسرائیل کی غزہ میں دوبارہ کارروائی کی بھی دھمکی
مقبوضہ غزہ ،تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں مزید 55فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی قبضے کے خلاف امن مارچ کامیابی سے رواں دواں ہے اس سے قبل فلسطینیوں نے شہید ہونے واے افراد کی تدفین کی اور بدلے کا نعرہ لگایا، جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،ان جنازوں کے دوران لوگوں میں غصہ اس لیے بھی دکھائی دیا کیونکہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس مسودے کو بلاک کیا جس میں جھڑپوں کو روکنے اور ان کی تحقیقات کرنے کا کہنا گیا تھا۔فلسطینی یوم الارض کے سلسلے میں ہونے والے مظاہروں میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کا حق مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے غزہ کی پٹی کے اندر کارروائی کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے برگیڈیئر جنرل رونن منیلس نے صحافیوں کو بتایا کہ غزہ میں حماس تنظیم فلسطینی مظاہرین کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اپنے حملوں کو چھپا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے برگیڈیئر جنرل رونن منیلس نے کہا کہ پیش آنے والے واقعات مظاہرین کا احتجاج نہیں بلکہ حماس کی جانب سے منظم دہشت گرد کارروائی تھی۔اگر یہ سب جاری رہاتو ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے کہ کہ ہم غزہ کے اندر کارروائی کرکے ان دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں۔ادھر فلسطینیوں نے شہید ہونے واے افراد کی تدفین کی اور بدلے کا نعرہ لگایا۔ جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ احتجاج اسرائیل کے قیام کے 70 سال پورے ہونے پر کیا گیا۔مظاہرین دوبارہ سرحد کی طرف گئے تاکہ احتجاج دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ جس کے بعد غزہ کی سرحد پر مزید جھڑپوں بے مزید 55 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی کارروائیاں