الیکشن میں سچ اور جھوٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا : پرویز ملک

الیکشن میں سچ اور جھوٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا : پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی اورانقلاب کے جھوٹے دعوؤں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،تبدیلی ترقی سے آتی ہے اورعوام جانتے ہیں صرف مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کی ترقی اورخوشحالی ہے، پنجاب میں ترقی اورتبدیلی عوام کے سامنے ہے اورعام انتخابات میں مقابلہ سچ اورجھوٹ کے درمیان ہوگا۔ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کرنیوالے عوام کا دل نہ جیت سکے۔ دھرنوں، جلسوں اورجلوسوں کی رکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں ترقی کا سفر جاری رکھا،جو خیبر پی کے میں کچھ نہ کرسکے وہ ملک میں تبدیلی کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں ترقیاتی ایجنڈا کی بدولت پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیاب نہیں ہوں گے،انہیں ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال جھوٹ کی سیاست کرنے والے پنجاب کے تیزی سے تکمیل کو پہنچتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں۔
پرویز ملک

مزید :

صفحہ اول -