پوٹن، اردگان اور روحانی 4اپریل کو ترکی میں ملاقات کریں گے

پوٹن، اردگان اور روحانی 4اپریل کو ترکی میں ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (آئی این پی)روس کے صدر ولادیمر پوتن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان 4 اپریل کو انقرہ میں ملاقات کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ان تین ملکوں کی سربراہ کانفرنس میں ہو گی جو شام میں قیام امن کے لیے مذاکراتی عمل کے سلسلے کی حمایت کر رہے ہیں۔تین ملکی سربراہ کانفرنس سے ایک دن پہلے صدر پوتن اور صدر اردوان ترکی کے دارالحکومت میں دوطرفہ بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے یہ ملاقات ترک روسی تعاون سے متعلق اعلی سطح کی کونسل کا حصہ ہے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اینادولو کے مطابق خطے کی صورت حال اور شام میں جاری جنگ کے علاوہ ترک اور ایرانی صدر دوطرفہ امور پر متوقع طور بات چیت کریں گے۔روس، ترکی اور ایران شام کی جنگ میں پوری طرح شامل ہیں اس کے علاوہ وہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات چیت کا عمل اقوام متحدہ کی حمایت سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے متوازی ہو رہے ہیں تاکہ شامی تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔
سربراہان ملاقات

مزید :

علاقائی -