کراچی میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ، اظہار الحسن
کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،کے الیکٹرک اور سدرن سوئی گیس کے باہمی جھگڑے میں ملک کے معاشی حب کراچی کا نقصان ہورہا ہے،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے تنازع میں کردار ادا کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی نے مزید کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریض اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات اذیت کا شکار ہیں،کراچی کو گیس کی سپلائی میں کمی ملک دشمنی اور سندھ دشمنی ہے،کراچی کو ہر حال میں 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک بھی گیس کی کمی کو جواز بناکر قطعی لوڈ شیڈنگ نہ کرے اور فرنس آئل سے بجلی کی کمی پوری کرے۔
اظہار الحسن