روسی سفارکاروں کا پہلا گروپ واشنگٹن کے سفارت خانے سے نکل گیا

روسی سفارکاروں کا پہلا گروپ واشنگٹن کے سفارت خانے سے نکل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی)روسی سفارت کاروں کا پہلا گروپ واشنگٹن کے سفارت خانے سے نکل گیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوہرے ایجنٹ سرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی پر کیمیائی حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران میں سفارتی سطح پر جنگ جاری ہے۔روسی سفیروں کو ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے اوپر تلے سامنے آ رہے ہیں اور 20 سے زائد ممالک سے 130 سے زائد روسی سفارت کاروں کو نکال دیا گیا ہے۔امریکہ نے جن 60سفارت کاروں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سے پہلا گروپ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے سے نکل گیا ہے۔روسی سفارت کار ان کے لئے بھیجے گئے دو خصوصی طیاروں کی مدد سے ماسکو روانہ ہو جائیں گے۔دوسری طرف سیاٹل میں روسی قونصل خانہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ قونصل خانے کے اہلکار (آج) پیر تک امریکہ سے نکلنے اور عمارت سے تمام دستاویزات کو نکالنے کے پابند ہیں۔

مزید :

علاقائی -