ٰٰقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کا اجلاس آج ہو گا

ٰٰقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کا اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کا اجلاس ( آج )پیر کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کا اجلاس ( آج)پیر کو ہو گا، جس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017سمیت دیگر بلوں پر غور کیا جائے گا، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی مالی سال 2018-19کے ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور،قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں اور پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی ( آج) ہو ں گے۔( ع ا)

مزید :

علاقائی -