اسلام آباد، تین روزہ اسلام آباد انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم فورم کل سے شروع ہو گا

اسلام آباد، تین روزہ اسلام آباد انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم فورم کل سے شروع ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( این این آئی)نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی(نیکٹا) کے زیر اہتمام تین روزہ’’ اسلام آباد آباد انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم فورم‘‘ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔فورم کا موضوع دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں ہیں،3 سے5 اپریل تک جاری والی کانفرنس میں 55 سے 60 ممالک کے دانشور،صحافی، قلم کار،مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسر، پالیسی میکر، تھینک ٹینک سے وابستہ افراد، خارجہ و دفاعی امور کے ماہرین شرکت کریں گے، فورم میں پاکستان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں دی گئی قربانیوں اور کامیابیوں پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی، وفاقی وزیر داخلہ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال خطاب افتتاحی سیشن کے مرکزی سپیکر ہوں گے،صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان 9/11 کے پاکستان پر اثرات پر اظہار خیال کریں گے، ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرز ادہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشنل اور حفاظتی امور پر گفتگو کریں گے،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں میڈیا اور پارلیمنٹ کے کردار پر رکن قومی اسمبلی اسد عمر ،سینئر دفاعی امور کے ماہر لیونڈ سیون اور اون بینٹ جونز خطاب کریں گے،پاکستان کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں کردار پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر،سلمان بشیر، بین الاقوامی قانون کے ماہر احمر بلال صوفی،سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اظہار خیال کریں گے،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے قوم کی مجموعی کردار پر چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز، شنادانہ سعد،علی معین نواز ،سائمن ہزیلاک اظہار خیال کریں گے،مہاجرین اور آفاتوں کی چیلنج سے متعلق رحیم اللہ یوسف زئی، چیف سیکرٹری کے پی کے اعظم خان، یو این ڈائریکٹرنیل بوہنے خطاب کریں گے،افغان جنگ اور پاکستان پر اس کے اثرات کے موضوع پر طلعت مسعودخطاب کریں گے۔ فورم کے دوسرے روز انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کیلئے آئی ایس پی آر کی میڈیا حکمت عملی کے ذریعے ردعمل کے موضوع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور،سیاسی رہنماؤں کے کردار پر رہنما اے این پی افراسیاب خٹک،درپیش خطرات کے موضوع پر سینیٹر رحمن ملک ،دہشتگری کے خلاف ریاست کے ردعمل پر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سیشن کا اختتام کریں گے، سائبر سکیورٹی اینڈ ٹیرارسٹ فنانسنگ کے موضوع پرسابق ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا،سینیٹر شبلی فراز،سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود،ایڈوکیٹ منیب ضیاء اظہار خیال کریں گے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری ، پولیسنگ اور بنیاد پرستی کے خاتمے کے موضوع پر طارق کھوسہ،حسن عباس، سیزر گویڈز،حنیف جالندھری اور ڈاکٹر فقیر حسین خطاب کریں گے،
فورم

مزید :

علاقائی -