پیپلز پارٹی سندھ سے مخالفین کا بوریا بستر گول کر دے گی : نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی سندھ سے مخالفین کا بوریا بستر گول کر دے گی : نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(این این آئی)رکن قومی اسمبلی وپیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عوامی سمندر ہے جو عوام کی بے لوث خدمت کے بدولت عوامی مینڈٹ سے اقتدار کا حصہ بنتی ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کا بوریا بستر گول کردے گی اورکارکنان پیپلز پارٹی مخالفین کے ہوش اڑادیں گے انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔خیرپور کے سینئر صحافی و پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن صوفی محمد اسحاق سومرو کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی پر انتقامی کاروائیوں کا میڈیاپرراگ الاپ کر عام انتخابات میں سیاسی یتیم ہونے کا مظاہرہ کررہے ہیں عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خیرپور کی صحافیوں کی خدمات ملک گیر سطح پر قابل تعریف ہے ان کے قلم سے لکھی عوامی آواز ایوان بالا تک جاتی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ہوتا ہے میڈیا ہوئسز مالکان کو چاہئیے کہ وہ اندرون سندھ کے صحافیوں کو تنخواہ اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مراعات فراہم کرے تاکہ وہ اپنی صحافتی خدمات احسن خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں۔محکمہ اطلاعات کو چاہئیے کہ وہ خیرپور کے صحافیوں کو صحت کارڈ جلد ازجلد جاری کرے تاکہ وہ اپنا و اپنے خاندان کو صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

علاقائی -