لاڑکانہ، گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ

لاڑکانہ، گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(آئی این پی) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے جبکہ برف کی بھی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گرم موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو لاڑکانہ اور گرد و نواح میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
گرمی

مزید :

علاقائی -