قوم کی ترقی کیلئے تعلیم اور تکنیکی مہارت انتہائی ضروری ہے، کور کمانڈر کراچی

قوم کی ترقی کیلئے تعلیم اور تکنیکی مہارت انتہائی ضروری ہے، کور کمانڈر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی کے لئے تعلیم اور تکنیکی مہارت انتہائی ضروری ہے۔ وہ اتوار کو کورکمانڈر کراچی کی صفا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ایوارڈز کی تقسیم کی سالانہ تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر نے صفا یومیورسٹی کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی ترقی کے لئے تعلیم اور تکنیکی مہارت انتہائی ضروری ہے۔ کور کمانڈر کراچی نے صفا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی کیں۔
کورکمانڈر کراچی

مزید :

علاقائی -