جہلم ، ٹلہ جوگیا ں میں کوئلے کی کان گرنے سے 4مزدور جاں بحق ، ایک زخمی

جہلم ، ٹلہ جوگیا ں میں کوئلے کی کان گرنے سے 4مزدور جاں بحق ، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹلہ جوگیاں میں کو ئلے کی کان گرنے سے چار مزدور جاں بحق ایک زخمی ،دشوار پہاڑی علاقہ ہونے پر مقامی افراد کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ،ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا ،مرنے والوں میں نصیب اللہ،صاحب زادہ ،صابر رحمان اور رحمت اللہ جبکہ زاہد اللہ زخمی ہواہے،تمام افراد کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے لاشوں کو ضروری کاروائی کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا تفصیلات کا مطابق گذشتہ روز جہلم سے تقریبا 70کلومیٹر دور ٹلہ جوگیاں کے قریب کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے سے کان گرگئی جس کے نتیجہ میں چھ مزدور نیچے دب گئے تو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چار مزدوروں کی لاشیں اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا دشوار پہاڑی علاقہ ہونے کی بنا پر جہلم سے ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 1122کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو سوہاوہ ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے شانگلہ سوات میں پہنچایا جائے گا ۔
مزدور جاں بحق

مزید :

علاقائی -